مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی حکومت نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران شام کے وزیر خارجہ نے روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کے کیمیائی ہتھیار اسرائیل کی طاقت کے مقابلے میں توازن برقرار رکھنے کے لئے تھے اور آج شام ان ہتھیاروں کے بغیر بھی اسرائیل کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے شامی وزیرخارجہ نے اسرائیل کے کیمیائی اور ایٹمی ہتھیاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی نابودی پورے خطے سے کیمیائی اور ایٹمی ہتھیاروں کی نابودی کا مقدمہ قرارپانا چاہیے۔ ادھر اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے بھی سکویرٹی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حامی ممالک سعودی عرب، ترکی قطر اور امریکہ کو بھی اس قرارداد کا پابند ہونا چاہیے۔ سکیورٹی کونسل نے شامی حکومت کے ساتھ دہشت گردوں پر بھی زوردیا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کریں۔
مہر نیوز/ 28 ستمبر/2013ء: شامی حکومت نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔
News ID 1828473
آپ کا تبصرہ